موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوو?ں نے فائرنگ سے ٹرک کا ٹائر برسٹ کر کے ڈکیتی کی ، 89 ای بی کے قریب مقابلہ ہو گیا
پاکپتن(خبرنگار،سٹی رپورٹر)تھانہ قبولہ کی حدود 89 ای بی کے قریب پولیس مقابلہ ہو گیا، ڈاکو اپنے ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔ موٹر سائیکل سوار3ڈاکوو ں نے فائر مار کر ٹائر برسٹ کر کے ٹرک سوار شہری سے ڈکیتی کی۔ پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع موصول ہونے پر قبولہ پولیس نے ڈاکوو ں کا تعاقب کیا،شیخوپورہ چوک پر ناکہ لگا کر ڈاکوو ں کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈاکو فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ پولیس کے تعاقب کرنے پر 89 ای بی کے قریب پولیس اور ڈاکوو ں کا سامنا ہو گیا، ڈاکوو ں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، حق حفاظت خود اختیاری کے تحت پولیس نے جوابی فائرنگ کی،فائرنگ رکنے پر 1 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا پڑا ملا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے۔ ہلاک ڈاکو سے نقدی 50 ہزار،موٹر سائیکل اور اسلحہ ناجائز برآمد ہوا۔ملزم کی شناخت نہ ہوسکی۔