مزید ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا آج اجلاس

لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کیلئے 8سیشن ججوں پر غور ہوگا
راجا غضنفر ، قیصر نذیر ، اکمل خان، تنویر شیخ، جزیلہ اسلم بھی زیر غور
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ میں مزید ججوں کی تقرری کیلئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کے لیے راجا غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویر احمد شیخ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔