رمضان المبارک کے آغاز پر دبئی پولیس نے عوام کو پیشہ ور بھکاریوں کے دھوکے سے بچانے کے لیے "ڈونیٹ وائزلی" (عطیات دیں سمجھداری سے) کے عنوان سے ایک آگہی مہم شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں، مساجد اور عوامی مقامات پر بھیک مانگنے والے افراد کی کہانیوں پر یقین نہ کریں کیونکہ اکثر اوقات یہ پیشہ ور بھکاری لوگوں کے جذبات سے کھیل کر عطیات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔دبئی پولیس نے زور دیا کہ صرف تسلیم شدہ اور رجسٹرڈ خیراتی اداروں کے ذریعے عطیات دیے جائیں تاکہ امداد اصل مستحقین تک پہنچے۔ ساتھ ہی شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ اگر کسی جگہ مشکوک بھکاریوں کی سرگرمیاں دیکھیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ دارانہ عطیات نہ صرف معاشرے کو محفوظ بناتے ہیں بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں کہ امداد اصل ضرورت مندوں تک پہنچے۔