وزارت داخلہ کا انکشاف: 2024 سے اب تک 5,402 پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کیا گیا

وزارت داخلہ کا انکشاف: 2024 سے اب تک 5,402 پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کیا گیا

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 5,402 پاکستانی بھکاریوں کو مختلف ممالک سے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بدر کیے گئے بھکاریوں کی سب سے بڑی تعداد سعودی عرب سے آئی ہے، جہاں سے 5,033 پاکستانی واپس بھیجے گئے ہیں۔

سال 2024 کی تفصیلات:

مجموعی طور پر 4,850 پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر کیے گئے۔
سعودی عرب سے 4,498
عراق سے 242
ملائشیا سے 55
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 49
سال 2025 کی تفصیلات (تاحال):

سال 2025 کے اب تک کے عرصے میں 552 پاکستانی بھکاری ملک بدر کیے جا چکے ہیں۔
سعودی عرب سے 535
یو اے ای سے 9
عراق سے 5
رپورٹ میں قطر اور عمان جیسے خلیجی ممالک کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم وہاں سے ملک بدر کیے گئے افراد کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔وزارت داخلہ کے اعداد و شمار سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی سرگرمیوں پر مؤثر نگرانی کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک بدر ہونے والوں کی تعداد میں کمی لائی جا سکے۔