دبئی کے مقامی کیفے جولیتھ نے 1 نومبر سے دنیا کی سب سے قیمتی کافی ’نیڈو 7 گییشا‘ کی فروخت کا اعلان کیا ہے، جس کی قیمت ایک کپ کے لیے 3,600 درہم (تقریباً 2 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔
یہ کافی محض ایک مشروب نہیں بلکہ فطرت اور فن کا شاہکار ہے، اور صرف چند خوش نصیب افراد ہی اسے چکھ سکیں گے۔یہ نایاب کافی دبئی میں پہلی بار دستیاب ہو رہی ہے، اور اس کا ایک لاٹ 22 لاکھ 18 ہزار درہم (تقریباً 6 لاکھ 40 ہزار ڈالر) کی بولی لگا کر حاصل کیا گیا ہے۔ دنیا بھر کے 549 کیفیز اور شائقین نے اس کے حصول کے لیے بولیاں لگائیں تھیں۔کافی کا ہر کپ تاریخ کا ایک قیمتی ٹکڑا بن جائے گا، اور اس کی مقدار صرف 20 کلو ہے، جو چند دنوں تک محدود رہے گی۔ ایک سادہ کپ کی قیمت 3,600 درہم (پاکستانی 2 لاکھ 75 ہزار روپے) ہے۔ انتظامیہ کے مطابق، مہمانوں کے خصوصی سیشن میں صرف 1 سے 4 افراد کے لیے، بلند پہاڑیوں کی خاص آب و ہوا سے تیار کردہ، گلابی خوشبو اور تیز ذائقہ والی یہ کافی دستیاب ہوگی۔