فیصل آباد کے نواحی علاقے چک 632 گ ب میں تہرے قتل کی خوفناک واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم ملزمان نے ماں اور اس کی دو معصوم بچیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے میں 25 سالہ ارم بی بی اور اس کی دو کمسن بیٹیاں، 5 سالہ کرن اور 2 سالہ فاطمہ، سفاکانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے سے وار کرکے تینوں کو بے رحمی سے قتل کیا۔واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔