اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے ارکان کے اعزاز میں آج صبح ناشتے کا اہتمام کیا۔
ناشتے کی تفصیلات:
تقریب وزیرِاعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں نئے کابینہ ارکان نے شرکت کی۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس موقع پر تمام نئے وزرا کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کابینہ کے نئے ارکان کو ذمہ داریوں کی ادائیگی میں قومی مفاد کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
وزارتوں اور ذمہ داریوں کا اعلان جلد متوقع:
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کی وزارتوں اور ان کے عہدوں کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک یا دو روز میں متوقع ہے۔نئی کابینہ کی شمولیت کے بعد حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں میں ممکنہ تبدیلیاں بھی سامنے آ سکتی ہیں۔