وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، تین وزرائے اعلیٰ شریک

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، تین وزرائے اعلیٰ شریک

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیرِاعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے اور وہ اجلاس میں موجود نہیں ہیں۔اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل اور گندم سے متعلقہ مسائل پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران افغان مہاجرین سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا بھی امکان ہے، جب کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مشترکہ حکمتِ عملی پر مشاورت جاری ہے۔