لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب عبد الکریم نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اب تک لاہور سمیت صوبے بھر سے 34 ہزار 545 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ203 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 13 ہزار 389 مرد، 6963 خواتین، 14 ہزار 224 بچے شامل ہیں۔ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10771، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11131، غیر قانونی مقیم 12643 غیر ملکی شامل ہیں۔