لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ایک دن میں 201کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اپنے دفتر کے علاوہ جامع مسجد فاطمتہ الزہرا علی ٹائون میں بھی کھلی کچہری لگائی، جہاں شہریوں کے مسائل سنے گئے اور موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔