گوجرانوالہ کے تھانہ لادھیوالا وڑائچ کے علاقے مسری میانی سے نوجوان لڑکی کی قتل شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، اور اس کے سر پر اینٹیں مار کر اس کی جان لی گئی۔ قتل کے بعد لڑکی کی لاش کو ٹیوب ویل کی حوضی میں پھینک دیا گیا تھا۔پولیس نے فوری طور پر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ابھی تک مقتولہ کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس بہیمانہ قتل کی وجوہات اور قاتلوں کا پتا چلایا جا سکے۔پولیس کے مطابق اس قتل کے معاملے میں تفتیش جاری ہے اور مقتولہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔