570سے زائد لاپتہ‘ بھارت کی شمالی ریاستوں اتر پردیش اور بہار میں بھی سیلاب کا الرٹ جاری
کٹھمنڈو ،بیجنگ،نئی دہلی (آئی این پی )نیپال اور چین کے علاقے تبت کی سرحد پر مٹی اور چٹانیں دریا میں گرنے کے باعث آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 162 افراد ہلاک اور سیکڑوں سیاح لاپتہ ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق واقعے کی ویڈیوز میں درجنوں افراد کو سرحد پر سیلابی ریلے میں بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور نیپال اور چین دونوں جانب کے حکام نے ہلاکتوں میں اضافے اور بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔نیپال میں کئی مکانات، سڑکیں اور بجلی کے منصوبے سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں‘ادھر نیپال کی صورتحال کے پیش نظر بھارت کی شمالی ریاستوں اتر پردیش اور بہار میں بھی سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کیونکہ پہاڑوں سے متعدد دریا ان میدانی علاقوں کی جانب بہتے ہیں۔