مقبوضہ کشمیر میں ریکارڈ بارشیں، سیلاب سے 41 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں ریکارڈ بارشیں، سیلاب سے 41 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل شدید بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ جموں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 380 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آنے لگا۔

شدید بارش کے باعث پل، مکانات اور تجارتی مراکز کو نقصان پہنچا جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ وادی میں مواصلاتی خدمات معطل ہو گئی ہیں اور تعلیمی ادارے دوسرے دن بھی بند ہیں۔مختلف واقعات میں اب تک 41 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سرینگر میں دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد سلال ڈیم کے دروازے کھول دیے گئے ہیں تاکہ پانی کا دباؤ کم کیا جا سکے۔