شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں مشتاق سے 1 لاکھ50 ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پوری میں مرتضی سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں شہزاد سے 1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،گڑہی شاہو میں اقبال سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں ادریس سے1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی ٹاون میں نوید سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔غازی آباد اور ٹاون شپ سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک کوٹ لکھپت اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔