زندگی میں گھر والوں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، میرب علی

لاہور(شوبز ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2025 ان کی زندگی کا مشکل ترین سال رہاانہوں نے کہا کہ میں شکرگزار ہوں، اس سال کے ختم ہونے پر کیونکہ اپنی زندگی میں پہلی بار میں اتنی مشکلات سے اکیلی گزری ہوں۔میرب نے کہا کہ زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جن کے حوالے سے آپ کو لگتا ہے کہ آپ ان کا سامنا نہیں کرسکتے لیکن اللہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانی کرتے ہیں۔ اگر آپ دوسروں کے ساتھ اچھا کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی اچھا ہی ہوگا۔یہ بھی کہا کہ میرے جتنے چاہنے والے ہیں میں ان کی شکرگزار ہوں، میں اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے پیار اور سپورٹ کی بھی شکر گزار ہوں۔ زندگی میں گھر والوں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔