کار کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

گجر پورہ میں نوجوان رنگ روڈ کراس کر رہا تھا ،حادثہ ہوگیا ، شناخت نہ ہو سکی، لاش مردہ خانے منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 30سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ میں کرول گھاٹی رنگ روڈ پرٹریفک حادثے میں 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق رنگ روڈ کراس کرتے 30 سالہ نوجوان کار کی ٹکر سے جاں بحق ہوا،30سالہ نوجوان موقع پر دم توڑ گیا شناخت نہ ہو سکی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی