ایشیا کپ فائنل: فردوس عاشق اعوان نے پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کو دی گیم چیمپئن مشورے

ایشیا کپ فائنل: فردوس عاشق اعوان نے پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کو دی گیم چیمپئن مشورے

ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان اور بھارت کل فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

گروپ اور سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بلند ہے، اور شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ حکمران اور سیاستدان بھی ٹیم سے بڑی توقعات رکھے ہوئے ہیں۔سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو مشورے دیتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب اپنے قدرتی کھیل پر اعتماد رکھیں اور پہلی گیند پر آؤٹ ہونے سے گریز کریں، کیونکہ یہ نہ صرف ان کی شان کے خلاف بلکہ ملک کی بھی بے عزتی ہے۔انہوں نے صاحبزادہ فرحان کو پہلا اوور سنبھل کر کھیلنے کی ہدایت دی اور محمد حارث سے کہا کہ ہر گیند پر چھکا لگانے کی کوشش نہ کریں، بلکہ گیند کو میچ کے حساب سے کھیلیں اور آخری اوور تک اپنا کردار ادا کریں۔