جسٹس منصور علی نے بطور انتظامی جج ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کرلی

 انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا  ‘سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس منصور کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا
 اسلام آباد (آئی این پی )سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کر لی۔ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے بھیجی گئیں انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا  ۔ذرائع کا  کہناہے  جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا  وہ انتظامی جج کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس منصور کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔