فرزند، عالمگیر، زاہداور نعمان لٹ گئے۔گارڈن ٹائون ، ہنجروال سے گاڑیاں، لوہاری، اچھرہ ، ٹائون شپ سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔ شادباغ میں ظہیر سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں فرزند سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، شمالی چھائونی میں عالمگیر سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون،لوئر مال میں زاہد سے 1لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹریل اسٹٓٹ میں نعمان سے1لاکھ 15ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹا گیا۔ گارڈن ٹائون اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ لوہاری، اچھرہ اور ٹائون شپ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔