ڈی جی رینجرز سندھ کا جامعۃ الرشید کراچی کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ کا جامعۃ الرشید کراچی کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے جامعۃ الرشید احسن آباد کا دورہ کیا جہاں دارالعلوم کے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 اس موقع پر انہیں جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا۔طلباء سے خطاب میں ڈی جی رینجرز نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے جس کے قیام کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں۔ قومی سلامتی کا تقاضہ ہے کہ ادارے اور افراد اجتماعی سوچ کے ساتھ ملک کو مضبوط بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جامعۃ الرشید دینی و دنیاوی تعلیم کو یکجا کرکے اہم قومی خدمات انجام دے رہا ہے اور ایسے ادارے دوسروں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق میں کامیابی پوری قوم کی فتح ہے جبکہ سندھ رینجرز سرحدوں کے دفاع اور امن قائم رکھنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔مفتی عبدالرحیم، جامعہ کی انتظامیہ اور طلباء نے اس موقع پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کراچی میں امن و امان کے قیام میں سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا۔