موجودہ موسمی اور فضائی حالات کے مطابق، آج بھی شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے، درجہ حرارت 30 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چل رہی ہے، جس سے کچھ حد تک ہوا کی نرمی محسوس ہو سکتی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے، جو کہ نمی ہونے کا ثبوت ہے، لیکن اس کے باوجود محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا ہے۔فضائی آلودگی بھی تشویشناک سطح پر ہے، جس کی وجہ سے شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 180 تک پہنچ چکا ہے۔ لاہور اس وقت آلودگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح درج ذیل ہے:
اقبال ٹاؤن: 232
بیدیاں روڈ: 212
ساندہ روڈ: 194
یہ صورتحال صحت کے لیے مضر ہے، خاص طور پر سانس کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔ شہریوں کو ممکنہ حد تک باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔