پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات دوسرے روز میں داخل

استنبول(آئی این پی )پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کو دیرپا بنانے کیلئے ترکیہ کے شہر استنبول میں مذاکرات دوسرے روز میں داخل ہوگئے ئے ۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق مذاکرات میں تین نکاتی ایجنڈے پر بات چیت ہو رہی ہے جس میں سرحد پار دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے مشترکہ نگرانی اور جائزہ لینے کا نظام قائم کرنا شامل ہے۔ استنبول میں ہونے والی بات چیت میں شریک مذاکرات کاروں سے امید کی جا ہی ہے کہ وہ دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی کے طریقہ کار کے حوالے سے مزید تفصیل دیں گے جس سے صورت حال بہتری کی طرف جائے گی۔ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ بات چیت کتنی دیر تک جاری رہے گی