اسلام آباد: مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور یمن تنازع سمیت اہم سیاسی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے حکام اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں باہمی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ مفادات سے متعلق امور زیرِ غور آئیں گے۔