لیسکو نے نادہندہ نجی و سرکاری محکموں اور اداروں کیخلاف ریکوری مہم شروع کر دی
لاہور(آئی این پی )لیسکو نے نادہندہ بجلی و سرکاری محکموں اور اداروں سے بجلی کے بلوں کی وصولی کے لئے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی۔لیسکو نے نادہندہ نجی و سرکاری محکموں اور اداروں کیخلاف ریکوری مہم شروع کر دی ہے ،اس کے ساتھ ساتھ کمپنی نے تمام دفاتر میں بجلی کے بلوں کی اقساط پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق کرنٹ بلز پر اقساط کی سہولت نہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،صارفین کو صرف بقایا جات کی مد میں اقساط کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔