پاکستان کے سائنس اورٹیکنالوجی کے سفرپرمبنی ولولہ انگیز ڈاکیومنٹری ’’ستاروں سے آگے‘‘ جاری

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے سائنس اورٹیکنالوجی کے سفرپرمبنی ولولہ انگیز ڈاکیومنٹری"ستاروں سے آگے" جاری کردی گئی ۔1947میں قیامِ پاکستان سے شروع ہونے والا سائنسی سفر، عزم، جدت، تحقیق اور انتھک محنت کی ایک شاندار داستان ہے۔ڈاکیومنٹری میں پاکستان کی سائنسی ترقی کے تاریخی سنگِ میل،عظیم سائنسدانوں کی خدمات اور قومی عزم کوخراجِ تحسین پیش کیاگیا۔محدود وسائل کے باوجود پاکستان نے جوہری ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے میدانوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔