اسلام آباد ریجن کے فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے قائداعظم ٹرافی 26-2025 میں ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پشاور کے خلاف آخری راؤنڈ کے میچ میں محمد موسیٰ نے ایک ہی اننگز میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ کارنامہ انہوں نے پشاور کے خلاف دوسری اننگز میں انجام دیا، جبکہ پہلی اننگز میں بھی انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔یہ واقعہ قائداعظم ٹرافی میں 10 سال بعد کسی بولر کی جانب سے ڈبل ہیٹ ٹرک کا اعزاز ہے۔ محمد موسیٰ کی بہترین بولنگ کے باعث اسلام آباد نے پشاور کے خلاف اننگز اور 77 رنز سے فتح حاصل کی۔ ان کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کو اہم جیت دلائی اور ان کی بولنگ کی صلاحیتوں کو سراہا جا رہا ہے۔