لاہور کے فش فرائی پوائنٹ پر پابندی عائد

لاہور کے فش فرائی پوائنٹ پر پابندی عائد

فرائی فش پوائنٹ بند،12پوائنٹس کو2 لاکھ90ہزارکےجرمانے، ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاویدکی ہدایت پرفوڈسیفٹی ٹیموں کامسلسل کریک ڈاؤن۔

تفصیلات کے مطابق 54فش پوائنٹس کی چیکنگ،12کوبھاری جرمانےعائد،25کو اصلاحی نوٹس جاری کیا گیا، ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ 100لٹرسےزائدناقص آئل اورایک من باسی مچھلی تلف کردی گئی،استعمال شدہ آئل میں فش فرائی کرنے پر 1 پوائنٹ کو بند کر دیا گیا۔فش پوائنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور انتہائی لازم ریکارڈ نہ ہونے پر کارروائی کی گئی، استعمال شدہ آئل میں نیا آئل شامل کر کے فرائنگ کرنا سنگین جرم ہے۔ ایک ہی آئل کا بار بار استعمال موذی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔