متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواب ٹاون میں توقیر سے 1لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون۔ماڈل ٹاون میں حامد سے 1لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں مشتاق سے 1 لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔گوالمنڈی میں رضوان سے1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون,وحدت کالونی میں بابر سے 1 لاکھ 30 ہزار نقدی اور موبائل فون، راوی روڈ میں امجد سے 1 لاکھ20 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نشترکالونی اور ہڈیارہ سے گاڑیاں جبکہ گلشن راوی فیصل ٹاون اور شاہدرہ ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔