ڈاکو ، چوروں نے اَت مچادی

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق شفیق آباد میں عارف سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,کاہنہ میں ارسلان سے 1لاکھ 25روپے اور موبائل فون.مغل پورہ میں واصف سے1 لاکھ20 ہزار روپے اور موبائل فون,مزنگ میں ساجد سے 1لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.سول لائنز اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد لاری اڈا اور گجر پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔