ڈاکوئوں، چوروں نے لٹ مچادی

 شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ریس کورس میں ایان سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موب آل فون, نواب ٹاون میں اجمل سے3 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,نوانکوٹ میں عرفان سے 3لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں اویس سے 3لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں توصیف سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔غالب مارکیٹ اور گلشن اقبال سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ مصطفی آباد اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔