کراچی(آئی این پی )کراچی کے رہائشی علاقے میں 2بندروں نے ہلچل مچادی، جنہیں پکڑنے کیلئے سرکاری ادارہ بھی حرکت میں آ گیا۔شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں البیلا چوک کے قریب رہائشی علاقے میں 2بندروں کی موجودگی کا پتا چلا، جس کے بعد ان کی تلاش شروع کردی گئی۔ سلمان نامی شہری نے علیٰ الصبح معصوم شاہ مسجد سولجر بازار کے قریب 2بندر دیکھنے کی اطلاع دی۔ جس پرمحکمہ جنگلات کی ٹیم کو بندر پکڑنے کے لیے طلب کیا گیا۔ واقعے کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم نے چڑیاگھر انتظامیہ سے بھی موجود بندروں کی تعداد وغیرہ سے متعلق معلومات حاصل کیں۔