شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاون میں ادریس سے 5لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون, مناواں میں سلطان سے 4لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون, مصریشاہ میں مجید سے 4لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون, ٹاون شپ میں یاور سے 4لاکھ35ہزار روپے اور موبائل فون, سبزہ زار میں خیام سے 4لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔غالب مارکیٹ اور مانگامنڈی سے گاڑیاں جبکہ باٹاپور اچھرہ اور گڑھی شاہو سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔