لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا ذرائع کے مطابق گوالمنڈی میں اصغر سے 1لاکھ 70 ہزار روپے اور دیگر سامان،مصری شاہ میں قیصر سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،ماڈل ٹائون میں ساجد سے 1 لاکھ 45ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔اچھرہ میں شعیب سے1 لاکھ35 ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹاون میں دلاور سے 1لاکھ 30ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں جاوید سے 1 لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. شاہدرہ ٹاون اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں جبکہ ٹاون شپ بادامی باغ اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔