سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی تعداد 24 ہزار 266 تک پہنچ گئی

سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی تعداد 24 ہزار 266 تک پہنچ گئی

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق، سرکاری حج سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی آئی ہے اور اب تک 24 ہزار 266 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

 ان درخواستوں کی وصولی ملک کے 15 بینکوں کی نامزد شاخوں میں جاری ہے۔ترجمان نے بتایا کہ حج اخراجات کی پہلی قسط 2 لاکھ روپے درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہوگی، جبکہ قرعہ اندازی کے 10 دن کے اندر مزید 4 لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے۔منگل کے روز 4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں اور درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو کی جائے گی۔اس کے علاوہ، سپانسر شپ سکیم کے تحت بغیر قرعہ اندازی 5 ہزار نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔