2 منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیاچوکی انچارج گلدشت ٹاؤن محمد رضوان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ2 منشیات فروش ارسلان عرف کاکا اور اویس کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں منشیات سمیت گرفتار کرلیاایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 120 گرام آئس برآمد کی گئی ملزمان کا تعلیمی اداروں ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشییات بیچنے کا اعتراف کیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن محمد رضوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل اور طلباء￿  کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا