حالیہ طوفانی ہوائوں پر 70 فیصد حادثات سولر پینلز سے ہوئے
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب میں حالیہ آندھی اور طوفانی موسم کے دوران ہونیوالے حادثات پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے سولر پینلز کی تنصیب کیلئے باقاعدہ قواعد و ضوابط اور رہنما اصول مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے انرجی ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا۔ڈی جی کے مطابق حالیہ طوفانی ہوائوں کے دوران 70 فیصد حادثات سولر پینلز یا ان سے منسلک تنصیبات سے ہوئیجو غیر معیاری طریقے سے نصب کیے گئے تھے، کھلے ڈھانچوں یا چھتوں پر لگائے گئے پینلز جب حفاظتی اقدامات کے بغیر لگائے جائیں تو وہ آندھی میں پولز سے گر کر حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ڈی جی نے زور دیا آئندہ سولر پینلز کی تنصیب کو باقاعدہ سرٹیفائیڈ اور معیاری بنایا جائے تاکہ ایسے خطرات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں پہلے سے نصب شدہ پینلز اور انکے ڈھانچوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اوردرستگی و حفاظت کے حوالے سے ضروری اقداما ت اٹھائے جائیں۔مزید برآں پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو مرمت، جانچ پڑتال اور باقاعدہ معائنہ کیلئیسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز)بنانے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریگولیٹری گائیڈ لائنز جاری کی جائیں تاکہ سولر پینلز کی تنصیب محفوظ، مستحکم اور دیرپا ہوسکے۔