لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس نے جھپٹا گینگ کے سرغنہ محمد شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے لوٹ مار میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور بھاری مقدار میں چھینا گیا سامان برآمد کر لیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے 12موبائل فون ، 22لیڈیز بیگ، نقدی، درجنوں چھینے گئے اے ٹی ایم کارڈز، شناختی کارڈز، ایک پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں ۔