لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے موٹر سائیکل چور و جھپٹا گینگ کے سرغنہ وسیم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد بار جیل جا چکا ہے۔ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، موبائل فون، ناجائز پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہا کہ متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس متحرک ہے۔