جہاز 640 کنٹینرز سمیت ڈوبا، 13 کنٹینرز میں خطرناک سامان موجود تھا ‘12 کنٹینر کیلشیم کاربائیڈ سے لدے ہوئے تھے
نئی دہلی (آئی این پی )خطرناک سامان سے لدا لائبیریا کا پرچم بردار بحری جہاز بھارت کے جنوبی ساحلی علاقے کیرالہ کے قریب سمندر میں ڈوب گیا، بھارتی بحریہ نے بتایا کہ اس واقعے میں تمام 24 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا۔فرانسیسی خبر رساں اداے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایم ایس سی ایلسا 3 نامی 184 میٹر طویل مال بردار جہاز جو بھارتی بندرگاہ وژنجم سے کوچین کی جانب جا رہا تھا، حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہنگامی مدد کا پیغام جاری کیا‘وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا جہاز پر سوار عملے کے تمام 24 ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے، جنہیں بھارتی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور بحریہ کے گشت کرنے والے جہاز نے ریسکیو کیا، عملے کے افراد کا تعلق جارجیا، روس، یوکرین اور فلپائن سے تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ جہاز 640 کنٹینرز سمیت ڈوبا، جن میں سے 13 کنٹینرز میں خطرناک سامان موجود تھا اور 12 کنٹینر کیلشیم کاربائیڈ سے لدے تھے۔وزارتِ دفاع نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کنٹینرز میں کون سا مواد موجود تھا جنہیں خطرناک قرار دیا گیا ہے