ترقیاتی کام روک دیں‘ دفاعی بجٹ ہر صورت بڑھانا ہے: فیصل واوڈا

    اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے آزاد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ چاہے پورے پاکستان کی ڈویلپمنٹ بند کردیں لیکن دفاعی بجٹ ہر صورت بڑھانا ہے، اس پر سوچنا نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر صورت دفاعی بجٹ بڑھا کر دینا ہے، فوجیوں کی تنخواہوں کو ڈبل ٹرپل ابھی کرنا ہے، اس میں کوئی دو رائے یا مشورہ نہیں ہے، اس کے لیے چاہے پورے پاکستان کے ڈویلپمنٹ فنڈ بند کردیں، چاہے پارلیمنٹ کی بجلی بند کردیں، ہمیں سڑک پر بٹھانا ہے تو بٹھادیں مگر یہ کام کرنا ہے کیوں کہ دفاع ہوگا تو پاکستان ہوگا، دفاع ہوگا تو ڈویلیپمنٹ، سرمایہ کاری اور ہم محفوظ رہیں گے، سینیٹ میں تمام سینیٹرز نے میری بات کی حمایت کی ہے