سونا مسلسل دوسرے روز گرا، مقامی سطح پر ایک ہزار روپے سست

سونا مسلسل دوسرے روز گرا، مقامی سطح پر ایک ہزار روپے سست

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی کمی کے رجحان پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونا 4445 ڈالر پر آگیا، جس کے سبب مقامی مارکیٹ میں سونا تقریباً ایک ہزار روپے مزید سستا ہو گیا۔کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 467,262 روپے اور 10 گرام سونا 4,601 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، جو 858 روپے کی کمی ظاہر کرتا ہے۔اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 69.70 ڈالر پر پہنچ گئی۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 7,454 روپے اور 10 گرام چاندی 6,390 روپے پر فروخت ہو رہی ہے، جو بالترتیب 30 اور 26 روپے کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔