نیویارک(یواین پی)گلف انٹرنیشنل فورم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر دانیا تھالر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ درمیانی راستہ اختیار نہیں کرتا تو جنگ میں مزید شدت آ سکتی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطے میں امریکی افواج کی تعیناتی کو ایران کے ساتھ مذاکرات پر دبا ئوڈالنے کے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔دانیا تھالر کے مطابق اگر ایران کسی حد تک مذاکرات پر آمادہ نہیں ہوتا یا ٹرمپ کو اس تنازع سے نکلنے کا کوئی راستہ فراہم نہیں کرتا تو خطے میں مزید فوجی تعیناتی کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہونے کا قوی امکان ہے۔