سینیٹ نے 33 بل منظور کئے، 479 سوالات کے جوابات دیئے:سالانہ رپورٹ

رواں سال کی سب سے بڑی کامیابی پہلی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا کامیاب انعقاد تھا 
اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ نے پارلیمانی سال 2025-26 کی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں اس سال کی اہم کامیابیاں، قانون سازی کی کارکردگی، اور عالمی روابط کے فروغ پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹ نے مجموعی طور پر 33 بل منظور کیے اور 479 سوالات کے جوابات ایوان میں دیے۔ اس سال کی سب سے بڑی کامیابی پہلی بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (ISC) کا کامیاب انعقاد تھا، جس میں 33 ممالک کے 153 مندوبین نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کے ذریعے پاکستان نے عالمی سطح پر جمہوری طرزِ حکمرانی اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا