قتل کے مقدمہ میں مطلوب کارپکڑی گئی

نیوراوی پل پر ڈرائیور نے گاڑی کو بھگانے کی کوشش کی مگرپکڑا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس لاہور کے افسران نے عرصہ دراز سے 302 کے مقدمہ میں ملوث مطلوب کار پکڑ لی۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق انسپکٹر عرفان ڈوگر اپنے ٹیم ممبرز مشتاق اور عاصم کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھے۔ٹریفک افسران نیو راوی پل پر ای چالان چیک کررہے تھے کہ ایک مشکوک کار کو برائے چیکنگ روکا گیاگاڑی ڈرائیور نے حواس باختہ ہوکر گاڑی کو بھگانے کی کوشش کی مگر ٹیم کی مدد سے اسکو روک لیا گیا مکمل چیک کرنے پر گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی ،گاڑی کی چیسز نمبر چیک کی گئی تو گاڑی مقدمہ نمبر 168/20 تھانہ کالیکی منڈی حافظ آباد میں 302 کے مقدمہ میں ملوث پائی گئی۔