اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ساندہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم فیضان عرف جگا کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق پولیس نے لین دین پر اصغر علی کو تیز دھارکٹر سے وار کر کے شدید زخمی کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومین انٹیلی جنس کے ذریعے گرفتار کیا۔