پولیس کے تشدد سے شہری دم توڑ گیا

مزنگ پولیس انعام کو گرفتار کرنے گئی ،جوموقع سے فرار ہو گیا، بھائی اعجاز کو حراست میں لے کرتشدد کانشانہ بنایاجوچل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ پولیس نے رات گئے اچھرہ سے اعجاز کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس کے مبینہ تشدد کے باعث اعجاز کی حالت غیر ہو گئی اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس ذرائع کے مطابق مزنگ پولیس اعجاز کے بھائی انعام کو گرفتار کرنے گئی تھی تاہم انعام موقع سے فرار ہو گیا جس کے بعد پولیس نے اس کے بھائی اعجاز کو حراست میں لے لیاورثا کے مطابق جاں بحق نوجوان کسی مقدمے یا درخواست میں مطلوب نہیں تھا۔پولیس نے روایتی کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ اس کے علاوہ پولیس حکام نے بتایا کہ فرار ہونے والا انعام منشیات کے مقدمے میں مطلوب تھا۔متوفی کے ورثاء نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے نوجوان کی ہلاکت کے بعد اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا اور گھر سے زیورات اور نقدی بھی لے گئے۔ ورثاء نے پولیس کے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق ملزم اعجاز پولیس کو منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔اعجاز کو حراست میں کرتھانے منتقل کرتے ہوئے طبعیت خراب ہوئی پولیس نے اعجاز کو ہسپتال منتقل کیا جہاں چل بسا۔ورثا ئکی جانب سے تشدد کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ متوفی اعجاز کی لاش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں تمام حقائق واضح ہوجائیں گے۔