کار کی ٹکر سے بزرگ شہری دم توڑ گیا

 76 سالہ عبدالحمید سڑک عبور کر رہا تھا ،فردوس مارکیٹ حادثہ ہوگیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے قریب تیز رفتار نامعلوم کار کی ٹکر سے ایک بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق 76 سالہ عبدالحمید سڑک عبور کر رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار کار نے کچل دیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فرار ملزم کی تلاش کے لیے علاقہ بھر میں سی سی ٹی وی فوٹیجز چیک کی جارہی ہیں۔