قصور(خصوصی رپورٹ) مخالفین کا شہری پر وحشیانہ تشدد، موبائل فون توڑ دیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ الٰہ آباد کیعلاقہ کھوکھر ٹوچرکے رہائشی محمد شرافت نے تھانہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جمیل وغیرہ 3 نامزد اور 3 نامعلوم ملزموں نے اسے گھیر لیا اور بلا اشتعال تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ملزموں کے وحشیانہ تشدد سے سائل شدید زخمی اور مضروب ہو گیا۔درخواست گزار کے مطابق ملزموں نے تشدد کے دوران سائل کا قیمتی موبائل فون بھی چھین کر زمین پر پٹخ دیا جس سے وہ مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا، جس سے شہری کا مالی نقصان ہوا۔