ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

ملزمان نقدی، موبائل فون لوٹ کر فرار، گاڑیاں موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سندر میں نصراللہ سے 4 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں صلاح الدین سے 4 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں عظیم سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں سمیر خان سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ گلشن راوی میں علی رضا سے 3 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ علاوہ ازیں شادمان اور شاہدرہ کے علاقوں سے دو گاڑیاں چوری کر لی گئیں جبکہ لٹن روڈ، غالب مارکیٹ اور گڑھی شاہو سے نامعلوم چور موٹر سائیکلیں لے اڑے۔ پولیس نے متاثرین کی درخواستوں پر مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔