ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔پوسٹ میں انہوں نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو ہلکے پھلکے انداز میں چیلنج کر دیا۔45 سالہ اداکارہ جو اکثر اپنے بچوں کے ساتھ گزارے گئے خوش گوار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز پر چند تصاویر پوسٹ کیں، تصاویر میں وہ اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ کرکٹ کھیلتی دکھائی دیں۔ تصاویر کے ساتھ کرینہ کپور نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میرے ٹیلنٹ کو کم نہ سمجھیں، میں بمراہ سے بھی مقابلہ کر سکتی ہوں۔